پشاور (لیڈی رپورٹر)کمشنر برائے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق طارق جاوید نے کہا ھے کہ قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری کو یقینی بنایا جائےبہترین طبی سہولیات اور صاف ستھرے، معیاری کھانے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔اور جیل کے اندر انکو مختلف ہنر سکھا کر جیل سے رہائی کے بعد ان کو ایک اچھا شہری بننے کے لیے اقدامات کیے جائیںان خیا لات کا اظہارانھوں نےخیبرپختونخوا نے کوآرڈینیٹر رضوان اللہ شاہ، اور دیگر ٹیم کے ہمراہ سنٹرل جیل ہری پور کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف بلاکس اور بیرکس، صحت، تعلیم، خوراک، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی ستھرائی، قیدیوں کی تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا اور قیدیوں کیساتھ اچھا برتاؤ، اور مقید قیدیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئیے ہدایات جاری کیں ۔ جہاں پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ہری پور عمیر خان نے انکو زنانہ ، مردانہ جوینائل بیرکس، کنٹرول روم، فنی مراکز، لنگر خانہ، ہسپتال، تعلیمی مرکز، لائیبریری، تفریحی سہولیات، اور دیگر کا دورہ کروایا۔ اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات بارے میں آگاہ کروایا۔ ٹیم کے دورے کا مقصد جیل میں مقید قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا اور جیلوں میں قید مرد خواتین اور بچوں کے انسانی حقوق کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بناناتھا۔اس موقع پر انھوں نے مرد و خواتین قیدیوں مسائل سنے اور انکو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلوم کیا مزید برآں سپرنٹینڈنٹ جیل عمیر خان بھی موجود تھے