• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹیز کی فیکلٹی کے مسائل جلد حل کئے جائیں، ڈاکٹر سمیع الرحمان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان یونیورسٹیزبی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپوبٹا) کے صدرڈاکٹر سمیع الرحمان نے وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹیزمیں کام کرنے والےبی پی ایس فیکلٹی کے مسائل جلدحل کئے جائیں اوروہ 5 اکتوبر یوم اساتذہ کے موقع پر یونیورسٹی کی فیکلٹی کیلئے پروموشن پالیسی کی منظوری دیکر علم،تعلیم اور اساتذہ دوست ہونے کا ثبوت دیں تاکہ اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کرکے سڑکوں پر احتجاج پر مجبور نہ ہوں، ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے، انہوں نے یہ باتیں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امتیاز احمد، ڈاکٹر امتیاز شفیق، ڈاکٹر آصف جان، ڈاکٹر حفصہ، ڈاکٹر منظور ناظر،ڈاکٹر ہدایت اللہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر سمیع الرحمان کا مزید کہناتھا کہ ملک بھر کی یونیورسٹیز کی 88 فیصد فیکلٹی(تقریبا" 40 ہزار ملازمین) کے کیریئر کو ترقی سے محروم رکھا گیا ہےجبکہ 12 فیصد فیکلٹی کو بھاری تنخواہ کیساترقی کے مواقع بھی فراہم کئے جارہے ہیں،اس حق تلفی اور نا انصافی پر 88 فیصد فیکلٹی شدید ذہنی کرب، احساس محرومی، اور دیگر سنگین مسائل کا شکار ہے۔
اسلام آباد سے مزید