• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبیک یا رسول اللّٰہ تابش ہائو س کے زیر اہتمام میلاد النبیؐ کا جلوس جامع مسجد شاہ ہمدان سے نکالا جائیگا

راولپنڈی (جنگ نیوز)مرکزی میلاد کمیٹی لبیک یا رسول اللہ تابش ہائوس اور شاہ ہمدان قادریہ جیلانیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام بارہواںسالانہ جشن میلاد النبیؐ جلوس اتوار 9اکتوبر کو جامع مسجد شاہ ہمدان وی آئی پی سیکٹر ائرپورٹ سوسائٹی سے نکالا جائے گا۔ جلوس گلزار قائد سے ہوتا ہوا تابش ہائوس میںاختتام پذیر ہوگا۔تابش ہائوس میںاس موقع پر خصوصی محفل کا انعقاد ہوگا۔ جس کی صدارت سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کرینگے۔ مہمانان گرامی میںسابق مشیر محمد حنیف عباسی ،سابق رکن قومی اسمبلی ملک محمد ابرار،سابق میئر سردار نسیم احمد خان ،سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ، سابق رکن اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ اور ملک افتخار احمد ہونگے۔ جلوس اور محفل میںسماجی شخصیات ڈاکٹر جمال ناصر، شیخعبدالوحید، راجہ سہیل، راحت قدوسی،پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع القادری جیلانی، سید اعتبار حسین شاہ، عارف عباسی ، راجہ جاوید بھٹی ، خلیفہ الحاج ذوالفقار علی قادری ،راجہ محمد قدیر بھٹی بھی شامل ہونگے ۔محفل کےاختتام پر تقسیم انعامات کے بعد الحاج منصور علی تابش کے صاحبزادگان ناصر علی تابش، منیر علی تابش، اور وسیم علی تابش کی طرف سے لنگر کا اہتمام ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید