• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ IMF اور ورلڈ بینک اجلاس میں شرکت کیلئے اگلے ہفتے واشنگٹن جائینگے

اسلام آباد (مہتاب حیدر)وزیر خزانہ BWIs کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے اگلے ہفتے واشنگٹن جائینگے، اعلیٰ عہدیدار کی دی نیوز کو تصدیق؛پاکستان میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کیلئے درخواست کریگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے بریٹن ووڈ انسٹی ٹیوشنز (بی ڈبلیو آئیز) کے آئندہ سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے اگلے ہفتے واشنگٹن ڈی سی روانہ ہونے والے ہیں۔ آئندہ اجلاس کے موقع پر پاکستان رواں مالی سال 2022-23 کے لیے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کے لیے باضابطہ درخواست کرے گا جس میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی، مہنگائی میں اضافہ اور بجٹ خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے نام سے جانے جانے والے جڑواں خسارے کی اوپر کی جانب ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ اسلام آباد مہنگائی کے مارے عوام کو سکون فراہم کرنے کیلئے خاص طور پر بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور پی او ایل مصنوعات پر اگلے چند ماہ کی مدت کے لیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو منجمد کرنے کے محاذ پر توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) سے منسلک شرائط کو نرم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے درخواست کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان رواں مالی سال کے بجٹ خسارے کے ہدف میں نرمی کرنے کی بھی درخواست کرے گا جیسا کہ شدید سیلاب اس کی آمدنی کو متحرک کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اخراجات کے محاذوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے بجٹ خسارے کا ہدف 4.9 فیصد تک محدود کر دیا ہے اور جون 2023 کے آخر تک 153 ارب روپے کا ریونیو سرپلس بڑھا رہی ہے۔ میکرو اکنامک فریم ورک پر نظر ثانی کی درخواست رواں مالی سال شدید سیلاب کے پیش نظر کی جائے گی جس نے تباہی مچادی ہے اور پاکستان کی مشکلات سے دوچار معیشت کے لیے 30 ارب ڈالرز سے زائد کی تعمیراتی لاگت درکار ہے۔

اہم خبریں سے مزید