لاہور ( آن لائن )مریم نواز براستہ دوحہ سے لندن کیلئے روانہ ہوگئیں ،روانگی سے قبل دادا،دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ مل جانے کے بعد لندن روانہ ہوگئیں، کہتی ہیں والد سے ملنے کیلئے بے چین ہوں نوازشریف کا راستہ صاف، اب عدالت میں درخواست دیں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے قطر ایئر کی پرواز 629 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئیں، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور ایک ملازمہ بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی ہیں، مریم نواز 3 سال بعد اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کریں گی جبکہ اپنے بھائیوں سے بھی تقریباً 4 سال بعد ملیں گی۔مریم نواز کی واپسی ایک ماہ بعد 6 نومبر کو شیڈول ہے، نوازشریف کا مریم نواز کے ساتھ واپس آنے کا امکان ہے۔