• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق باجوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ مقرر

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ میں مزید توسیع کردی ہے۔سابق گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی بر ائے خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ حکومتی معاشی ٹیم میں اضافہ ہوا ہے۔طارق باجوہ سابقہ لیگی حکومت کے دور میں چیئرمین ایف بی آر اور وفاقی سیکریٹری خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔سابقہ لیگی حکومت کے دور میں طارق باجوہ کو گورنر اسٹیٹ بنک تعینات کیا گیا تھا۔طارق باجوہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید