• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس جینڈر بل منظور کروانے والے اسلام دشمن ہیں، زبیر احمد ظہیر

لاہور(خبرنگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ سود کو بچانے اور ٹرانس جینڈر بل منظور کرنے والے پارلیمنٹیرین اور حکمران عوام اور اسلام کے دشمن ہیں ۔ یہ اپنے حلف ، نظریہ پاکستان اور آئینِ پاکستان کے ساتھ غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔ وہ دینی اور مذہبی جماعتوں کے ٹرانس جینڈر بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کا لائحہ عمل تیار کرنے کےلئے مرکزی عہدیداروں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں مولانا عبد الخالق آفریدی صدر صوبہ سندھ ،مولانا امیر عبداللہ فاروقی حیدرآباد،نیک محمد خان خٹک صدر اور حافظ احسان الٰہی ظہیر نے بھی شرکت کی ۔
لاہور سے مزید