پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور کی 49 ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت منعقد ہوا۔ جس میں تمام ڈینز پروفیسرڈاکٹر احمدالرحمن سلجوقی ، پروفیسرڈاکٹرسرزمین خان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، پروفیسرڈاکٹر حمایت اللہ خان ، میریٹوریس پروفیسرڈاکٹر فدا محمد ممبران اور منتخب ممبران نے شرکت کی۔ جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ان کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس کے سیکرٹری یونیورسٹی رجسٹرار نورالہادی نے ملٹی میڈیا پر اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز ( جنوری 2021 ) سے متعلق ہائرایجوکیشن کمیشن ریوائزڈ پالیسی اور دوسرے امور زیر بحث لائے گئے۔ کونسل نے 66 ویں ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کی سفارشات کی توفیق کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ و طالبات کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کررہی ہیں تاکہ قوم کا مستقبل روشن ہو۔