پشاور(نامہ نگار) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود مختلف بحالی مراکز کے اچانک دورے زیرِ علاج مریضوں (غازیوں ) سے ملاقاتیں کیے ان میں گھل مل گئے ان کو دی جانے والی سہولیات اور علاج کے بارے میں معلومات حاصل کی اور بحالی مراکز انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیے بحالی مراکز کے اچانک دوروں کا۔مقصد زیرِ علاج غازیوں کو دی جانے والی سہولیات بارے اگاہی حاصل کرنا ہے تاکہ کوئی کمی بیشی نہ ہو گرفتاری کے بعد پہلے مرحلہ کا مرحلہ بہت سخت ہوتا ہے تازہ تازہ نشہ بند کرنے سے مریض کی حالت بہت خراب ہوتی ہے اسے بھرپور توجہ اور یکسوئی کیساتھ علاج کی۔ضرورت ہوتی اسی کے پیش نظر آج میں نے اچانک بحالی مراکز کے دورے کیے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گے ۔