• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار قتل کیس، سزاؤں کے خلاف پولیس اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے انتظار قتل کیس میں سزا کے خلاف پولیس اہلکاروں کی اپیلوں پر طرفین وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ماتحت عدالت کی جانب سے ملزمان کو دی گئی سزاؤں کے فیصلے میں خامیاں ہیں اس لیئے سزاؤں کو کالعدم قرار دیا جائے، مدعی کے وکیل نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے مجرمانہ غفلت تھی۔