• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2021میں لڑکوں کا نوح مقبول ترین نام، اولیور دوسرے نمبر پر چلا گیا

لندن (پی اے) آفس فار نیشنل سٹیٹیسٹکس (او این ایس) کے جیمز ٹکر نے کہا ہے کہ 2021میں نوح لڑکوں کا مقبول ترین نام رہا، جس نے اولیور سے گزشتہ 8 برسوں کی ٹاپ پوزیشن چھین لی اور اولیور دوسے نمبر پر چلا گیا۔ او این ایس کے مطابق2021میں لڑکیوں میں اولیویا مقبول ترین نام رہا، جس نے 2016سے اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ 9میں سے چار انگلش ریجنز میں محمد لڑکوں کے ناموں میں ٹاپ پر رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نوح کسی بھی انگلش ریجن میں سرفہرست نہیں تھا لیکن گزشتہ سال زیادہ تر ریجنز میں اس نام کا رینک بڑھا، جس کے نتیجے میں اس نام نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ نوح اور اولیویا ٹاپ پوزیشن پر ہیں لیکن کچھ ناموں کے فیورٹ کے مقام سے گرنے کے خدشات ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران لیسلی کو نسبتاً کم مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور 2018کے بعد سے ہر سال سات سے کم لڑکوں کا نام رکھا گیا ہے۔ کلفورڈ، نائیجل اور نارمن جیسے دیگر ناموں کی کارکردگی بھی اچھی دکھائی نہیں دی کیونکہ یہ بھی 10 یا اس سے کم لڑکوں کے نام رکھے گئے ہیں لڑکیوں میں گلینڈا اور کیری جیسے نام پہلے زیادہ عام اور مقبول تھے لیکن اب یہ بھی خطرے میں پڑ رہے ہیں۔ جیمز ٹکر نےکہا کہ 2018 کے بعد سے ہر سال پانچ سے بھی کم لڑکیوں کے یہ نام رکھے جا رہے ہیں۔ بچوں کے ناموں کے انتخاب اور تلاش میں والدین کا متاثر ہونے کا کلچربدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج ثقافتی اثرات کو تلاش کرنے کا تجزیہ بھی شائع کیا ہے، جو بچے کے نام کے رجحانات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ جن میں ہٹ ٹی وی شوز سے لے کر میوزیکل آئیکونز تک ہیں۔ آفس فار نیشنل سٹیٹیسٹکس (او این ایس) کے مطابق، نوح اور اولیویا بالترتیب 2021 میں لڑکوں اور لڑکیوں کے مقبول ترین نام تھے۔ ہنری نے لڑکوں کیلئے ٹاپ 10ناموں میں جیک کی جگہ لی جبکہ فرییا، فلورنس اور ولو نے لڑکیوں کے ناموں میں ازابیلا، روزی اور صوفیہ کی جگہ لی۔ او این ایس نے کہا کہ 35سال سے زائد عمر کی ماؤں کے بچوں کے زیادہ تر تھامس جیسے روایتی نام رکھے جانے کے امکانات ہیں جبکہ جواں سال مائوں کے بچوں کے زیادہ تر ٹومی جیسے چھوٹے ورژن والے نام رکھے جانے کے امکانات ہوتے ہیں۔ او این ایس کا کہنا ہے کہ اولیویا انگینڈ اینڈ ویلز کے ہر ایریا میں لڑکیوں کے ناموں پر ٹاپ پر رہا جبکہ ایسٹ مڈلینڈز میں امیلیا لڑکیوں کا سب سے مشہور نام تھا۔ نو میں سے چار انگلش ریجنز میں محمد لڑکوں کا سب سے زیادہ مقبول نام تھا۔ ٹاپ 100میں نئی ​​انٹریز میں لڑکیوں کیلئے لارا،  بیٹریس، سارہ جبکہ لڑکوں میں بلیک، بروڈی، کائی،  روپرٹ، ٹوبیاس اور ناتھن شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید