• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمت میں اضافے کیلئے وزیراعظم سے حتمی منظوری لی جائیگی

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ) وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام جنہوں نے بدھ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی اب گیس کی قیمت میں اضافے کی حتمی منظوری کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کو پریزنٹیشن دیں گے اور وزیر اعظم سے گیس کی قیمتوں میں اضافے لئے حتمی اجازت لیں گے۔ سوئی گیس کی دونوں کمپنیوں سوئی ناردن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو اس وقت 600سے 700 ارب روپئے کے خسارے کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ گیس کی قیمتوں میں 3سے 4سال سے اضافہ نہیں کیا گیا ۔ زرائع کے مطابق یہ ممکن نہیں کہ گیس کمپنیاں 1000 روپئے فی یونٹ گیس خرید کر 589 روپئے فی ایم ایم بی ٹی یو پر فروخت کریں۔زرائع نے بتایا ہے کہ توانائی کے اعلیٰ حکام جن میں شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر عائیشہ غوث پاشا، مصدق مسعود ملک، طارق باوجوہ اور سیکریٹری فائنانس،سیکریٹری پٹرولیم سمیت دیگر حکام نے ایک اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو پریزنٹیشن دے کر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری لیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید