• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کی آزادی اظہار رائے کی ’’حدود و قیود‘‘ متعین کرنے سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت حاصل اظہار رائے کی آزادی کی’’ حدود و قیود‘‘متعین کرنے کے حوالے سے دائر ایک آئینی درخواست کی سماعت کے دوران متعلقہ آفس کو اس نوعیت کی تمام درخواستوں کیساتھ یکجا کرتے ہوئے ایک ہی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کے انتظامات ی ہدایت کی ہے ،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعرات کو سیاسی رہنمائوں کی جانب سے کی جانے والی تقاریر کے لئے ضابطہ اخلاق طے کرنے اور آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت حاصل اظہار رائے کی آزادی کیʼʼ حدود و قیود ʼʼمتعین کرنے کے حوالے سے دائر کی گئی ابن الحسن کی درخواست کی سماعت کی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اس حوالے سے اور بھی بہت سی درخواستیں زیر التوا ء ہیں،موجودہ درخواست کو بھی انہی کیساتھ یکجا کرکے سماعت کی جائیگی۔ 
اہم خبریں سے مزید