• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر صاحب ’’کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے‘‘

اسلام آباد( فاروق اقدس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک بار اپنا مقبول اور زبان زد عام جملہ ’’کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے‘‘ دہرایا جو ماضی میں انہوں نے حکومتی بنچوں پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا .

تاہم اس مرتبہ انہوں نے یہ جملہ ایوان سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہرایا اور ان کے مخاطب صدر علوی تھے۔

 مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کی تقریر کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کی راہداری میں میڈیا کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صدر صاحب کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے ایک شخص جس نے اسمبلی توڑی اور یہاں آکر تقریر کررہا ہے اسے شرم آنی چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید