• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز کے دعوؤں کی تصدیق کئے بغیر چینی برآمد کی اجازت نہیں دینگے، حکومت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشنز کی جانب سے چینی کے سرپلس کا معاملہ اٹھانے پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے شرکاء کو بتایا کہ وفاقی حکومت ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گی اور صارفین کے لئے قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایسوسی ایشنز کے دعوئوں کی مکمل تصدیق کیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی،وفاقی حکومت ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ذرائع کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا اور کہا اس سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگاتاہم شوگر ایڈوائزری بورڈ نے فیصلہ کیا کہ سرپلس چینی کی برآمد سے متعلق ڈیٹا کی تصدیق کیے بغیرفیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید