• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ریکوڈک منصوبہ کرپشن کیس، بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیوروکی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے دوران ریکوڈک منصوبہ میں مبینہ کرپشن کے 8 ملزمان کی ضمانت کے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو ضمانت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے،چیف جسٹس عمر عطا ء بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز نیب کی اپیل کی سماعت کی تو فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اب ضمانت کے قوانین تبدیل ہو چکے ہیں،سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ حقائق کا درست جائزہ لئے بغیر ضمانت قبل از گرفتاری بھی نہیں ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ چونکہ زیر غور مقدمہ کے ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ہیں اس لیے انھیں ضمانت کے لیے مناسب فورم (متعلقہ احتساب عدالت)پر بھیج رہے ہیں تاکہ حقائق کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید