• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبوں کو 4 سال دانستہ روکا گیا، ہم ترجیحاً مکمل کرینگے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم ملکی ترقی کے دشمنوں کو پہچان گئی ہے،گزشتہ چار سال میں سی پیک منصوبوں کو دانستہ طور پر تعطل کا شکار کیا گیا،ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادپر مکمل کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے نائب صدر ژی چنگیان کی سربراہی میں وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی،وزیراعظم نے کہاکہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر سی پیک منصوبوں کو مکمل کر رہی ہے، ہم ملک و قوم کے پیسے کی حفاظت کیلئے عوام کو جوابدہ ہیں۔ حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے،پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں جن کے برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ چین نے پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے دوران چین کے تعاون پر مجھ سمیت پوری قوم صدرشی جن پنگ اور چینی عوام کی شکر گزار ہے۔

اہم خبریں سے مزید