• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گیے تفصیل کے مطابق بہاؤالدین زکریا پولیس کے علاقے نقشبند کالونی میں دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر عبداللہ سے موبائل فون اور نقدی 7 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھانہ الپ کے علاقے دو مسلح افراد نے نوید سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا قادرپورراوں پولیس کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عمران کا موٹر سائیکل چوری کر لیا تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے امام بخش کے گھر سے لاکھوں روپے کا سامان چوری کر کے لے گئے۔مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے گولی مارکر ایک شخص کو زخمی کردیا اور فرارہوگئے، زخمی ہسپتال منتقل، باوثوق ذرائع سے معلوم ہواکہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے ہائوسنگ کالونی میں محمد وقاص کے گھر 5ڈاکوئوں نے داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بناکر 50ہزار روپے اور موبائل لوٹ لیا، وقاص کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے اسے گولی مارکر زخمی کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے بسمہ اللہ کالونی پی سی بٹالین 3پولیس ملازم عادل سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر 5ہزار سمیت دیگر سامان چھین کر لے گئے، رحیم چوک عبدالروف سے موٹرسائیکل سوار دوافرادنے تین ہزار چھین لیے، جان محمد چوک سید نصرت حسین سے 3مسلح نے 10ہزار وموبائل سے محروم کرگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے کے بلاک محمد ظفر سے 4مسلح ڈاکو25ہزار ودوموبائلز فونز چھین کر فرارہوگئے ، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے بابر روڑ محمد جاوید سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر 40ہزار لے گئے، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے گل روڑ بلال سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر1لاکھ لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے گندہ نالہ زوہیب سے تین نامعلوم مسلح نے 15ہزار چھین لیئے جبکہ تھانہ بی زیڈ کے علاقے جوڈیشنل کمپلیکس متی تل روڑ مسز محمد علی سے موٹرسائیکل سوار دونامعلوم افرادنے پرس جس میں طلائی بالیاں ونقدی موجود تھی چھین کر فرارہوگئے ۔
ملتان سے مزید