• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر وزیراعلیٰ کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، عوامی مسائل سے آگاہ کیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طارق زمان نے ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو سے ملاقات کی ، رجسٹری برانچ اور اراضی ریکارڈ سنٹر پر عوامی مسائل بارے بریفنگ دی۔کینٹ میں رجسٹرار کی عدم دستیابی سے عوامی مشکلات سے آ گاہ کیا اور بتایا کہ جنرل بس سٹینڈ ٹرمینل کی چھتیں اور چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ رانا محسن کو بلا کر جلد کام شروع کروانے کا حکم جاری کیا، اس موقع پر چوہدری طارق زمان نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات عوام کے حقوق پر مسلط کالی بھیڑوں کا خاتمہ ہے، کسی کو بھی عوام کے بنیادی حقوق سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ملتان سے مزید