ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کیسز میں ہونے والے مسلسل اضافے کے پیش نظر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان حماد حسن مرزا کی ہدایت پر ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے انسداد ڈینگی آگہی مہم جاری،اس حوالے سے ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے ملتان حماد حسن مرزا کی سربراہی میں ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر، میڈیکل سپریٹنڈنٹ ریلوے ملتان ہسپتال ڈاکٹر ماہ منیر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید عبدالسمیع، ریلوے افسران اور ڈی ایس آفس ریلوے اسٹاف کے ہمراہ گزشتہ روز ڈی ایس آفس سے ریلوے سٹیشن تک آگہی ریلی کا انعقاد کیا جس میں ریلوے افسران، ریلوے ہسپتال کے سٹاف سمیت ریلوے ملازمین نے بھی شرکت کی، اس دوران ریلوے افسران سیمت ریلوے ملازمین کو انسداد ڈینگی مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دی گئی،بعدازاں ریلوے کالونی میں انسداد ڈینگی سروے کا انعقاد کیا گیا جہاں ممکنہ ہاٹ سپاٹ مقامات کی نشاندہی کے بعد سپرے کروایا گیا۔