• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کا رروائی، کارخانے پر چھاپے میں ملاوٹ شدہ شہد برآمد

پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاور کے علاقے تاج آباد بورڈ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کارخانے پر چھاپے کے دوران ملاوٹ شدہ شہد برآمد کرلیا گیا۔ یونٹ سے 2000 کلو سے زائد ملاوٹ شدہ شہد سمیت شہد میں آمیزش کیلئے تیار شدہ چینی کا محلول بھی پکڑا گیا کارروائی کے دوران یونٹ میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص پائی گئی جس کی بناء پر ملاوٹ شدہ شہد تیار کرنے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق شہد کی تیاری میں چینی کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ ملاوٹ شدہ شہد تیار کرنے کے بعد پشاور شہر کے مختلف مقامات پر سپلائی کیا جاتا تھا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ کے اس عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ تاج آباد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جعلی شہد کا یہ دوسرا بڑا یونٹ پکڑا گیا ہے ۔
پشاور سے مزید