• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ، خصوصی نامہ نگار)  چار  لڑکیوں  سمیت6 افراد کو اغواء کرلیاگیا۔تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں طارق سمیت دیگر نے کامران کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرلیا۔تھانہ بھارہ کہوکے علاقے میں طارق کی دختر (الف)کو نامعلوم نے ، مشتاق کے بیٹے عبدالرافع کو نامعلوم نے اغوا کرلیا۔تھانہ ریس کورس کو  ندیم ارشد  نے بتایا کہ اس کی 14 سالہ  بیٹی(ن) کو اس کے سوتیلے  باپ علی رضا اور بچی کی والدہ رابعہ بتول نے اغواءکرلیا ملزمان  میری بہن (س)کو بھی  اغوا کر کے لے گئے ۔تھانہ گوجرخان کو  پر وین اختر نے بتایا کہ سائلہ کی بیٹی (ع) بی بی عمر 17سال   کونامعلوم ملزموں نے اغواکرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید