• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل خیر کے تعاون سے امدادی کام جاری رہے گا، الخدمت فاؤنڈیشن

کوئٹہ(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاہےکہ فاؤنڈیشن کا ریلیف ورک‘دیانت داری اوررضاکاروں کی خدمات سماجی فلاحی تنظیموں اورحکومتی اداروں کیلئے بہترین مثال وآئیڈیل کام ہے متاثرین کی بحالی تک الخدمت کا ریلیف ورک اہل خیر کے تعاون سے جاری رہیگا ان خیالات کا اظہارا نہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئےکیا انہوں نے کہاکہ میڈیا نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے مسائل کواجاگر کیا سوشل میڈیا پر الخدمت کے رضاکاروں وکارکنوں نے بھی الخدمت کی خدمات ومتاثرین کی ضروریات کے حوالے سے مخیر حضرات کو پیغام دیکر رائے عامہ ہموار کیا قومی میڈیا کو سیلاب متاثرین اور بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنا چاہیے ۔
کوئٹہ سے مزید