صائمہ علی
ٹماٹر ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جلد کی تازگی بڑھانے اور اس کو جواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ اسکن کی چمک کو بھی بڑھا تا ہے۔بعض خواتین گھر پر ٹماٹر کا فیشل کرتی ہیں، جس سے ان کی اسکن نکھری نکھری رہتی ہے۔ اس ہفتے ہم آپ کو ’’اسکن وائٹنگ ٹماٹو فیشل ‘‘ کے بارے میں بتا رہے ہیں یہ فیشل آپ کے چہرے پر جمی گرد وغبار کو چند منٹوں میں صاف کردے گا اور آپ کا چہرہ دل کش و حسین لگنے لگے گا۔
……کلینزنگ……
یہ فیشل کا بنیادی جز ہوتی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کلینزنگ کرنے کا اس لیے کہا جاتا ہے، کیوں کہ اس سے جلد پر موجود دھول مٹی اور مردہ خلیات صاف ہوجاتے ہیں۔ ٹماٹر سے کلینزنگ تیار کرنے کے لیئے آپ سب سے پہلے ایک ٹماٹر کا پیسٹ بنا لیں، پھر اس میں دو چمچہ دودھ شامل کرلیں۔ اس پیسٹ کو پورے چہرے پر لگا کر اچھی طر ح مساج کریں۔
……اسکرب……
اسکرب بنانے کے لیے ایک چائے کا چمچہ بیسن اور ایک چائے کا چمچہ چینی ملا لیں۔ اس کے ساتھ ٹماٹر کا آدھا پیس کاٹ لیں، پھر اسے چینی اور بیسن کے مرکب میں اچھی طر ح یک جا کرکے چہرے پر لگائیں دس منٹ تک اس کو چہرے پر اچھی طرح ملتی رہیں۔
……فیشل پیک……
ٹماٹر کے پیسٹ میں ایک چائے کا چمچہ دہی، شہد اور بیسن ملا کر ایک گاڑھا سا پیک بنالیں اور اس کو دس منٹ کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں۔ سوکھنے کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھو کر عرق گلاب کا ا سپرے کرلیں، پھر دیکھیں آپ کا چہرہ کیسا نکھرا نکھرا اور کھلا کھلا ہو جائے گا۔