پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی کاوشوں کو سراہا۔
اس بات کا اظہار وزیر خارجہ نے بذریعہ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے برسلز میں موجود سفیر کی قیادت میں پاکستان کے سفارتی عملے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ڈاکٹر اسد مجید کو اپنے مائیکرو بلاگنگ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر مخاطب کرتے ہوئے ' گریٹ ورک اسد مجید' تحریر کیا ۔
یہ شاباشی وزیر خارجہ نے ڈاکٹر اسد مجید کی یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان حالیہ سیلاب کے تناظر میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کی نئی اور بہترین جہتوں کے حوالے سے دی
جس کا اظہار یورپین پارلیمنٹ کے فل سیشن میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مکمل ہمدردی اور حمایت کے اظہار کے طورپر سامنے آیا۔
پی پی پی کے چیرمین کے جواب میں پاکستانی سفیر نے بھی اپنی وزارت کے سربراہ کا ان کی حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔