برلن، کراچی (خبرایجنسی، اسٹا ف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب پہلے انسان بنیں پھر سیاستدان،خان صاحب کو سیاست میں اپنے منافقت کے طریقہ کار سے دور ہونا ہوگا، دوغلی پالیسی نہیں چلے گی۔جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ نامناسب بات ہے کہ سیاست ہو اور آڈیو لیکس کی سیاست ہو، خان صاحب اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف یہ کرتے رہے، کبھی نیب چیئرمین کو قابو کرنے کے لیے کچھ لیک کر دیتے تھے۔