• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، شہباز شریف موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم سی او پی 27 کے نائب صدر نامزد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق عالمی تنظیم (سی۔او۔پی۔27) کی گول میز کانفرنس کی وزیراعظم شہباز شریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم ’کانفرنس آف پارٹیز‘ (سی۔او۔پی۔27) کی گول میز کانفرنس کا نائب صدر مقررہونا ایک عالمی اعزاز ہے کیونکہ 195 ممالک میں سے پاکستان کو یہ منصب عطا ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے لئے یہ بڑا عالمی اعزازماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ملکی، علاقائی اور عالمی سطح پر موثر آواز پر دیا گیا ہے۔ ’سی۔او۔پی۔27 ‘ کی صدارت مصر کے پاس ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’’سی۔او۔پی۔27‘‘ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیراعظم اور مصر کے صدرسی۔ او۔ پی۔27‘ کی گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید