• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنیکا کیس استغاثہ کے گواہان کے نام واپس لینے کی درخواست پر دلائل مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کےکیس میں استغاثہ کے چھ گواہان کے نام واپس لینے کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل کرلیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر کیخلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ ڈی ایس آر رینجرز کے وکیل نے وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست جمع کرادی۔
اہم خبریں سے مزید