راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میںایس پی رینک کی چار اورڈی ایس پی کی 9سیٹوںپرافسروں کی تعیناتی نہ ہوسکی۔ راولپنڈی میں ضلعی پولیس میں ایس پی رینک کی تین ،ایس ڈی پی اوکی ایک اورٹریفک پولیس میں ایس پی کی ایک اورڈی ایس پی کی 8سیٹیں خالی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس میں ایسپی پوٹھوہار،ایس پی ہیڈکوارٹر،ایس پی کوہسار اورایس ڈی پی او سول لائن سرکل کی سیٹیں خالی ہیں جن پر تاحال افسران کی تقرری نہیں کی جارہی ،اس وقت افسروں کی کمی کے باعث ایس پی پوٹھوہار اورایس پی ہیڈکوارٹرزراولپنڈی کااضافی چارج ایس پی سی آئی اے ملک طارق محبوب کودیاگیاہے ۔ ایس پی کوہسارکااضافی چارج ایس پی سیکورٹی فیصل سلیم اورایس ڈی پی او سول لائن سرکل کا اضافی چارج ڈی ایس پی کاظم نقوی کے کے سپردہے جب کہ سٹی ٹریفک پولیس میں سینئرٹریفک افسرکے علاوہ کینٹ سرکل ،نیوٹاؤن سرکل مری روڈسرکل ،سول لائنزسرکل ،اڈیالہ سرکل ،مری سرکل ،صدرسرکل اورٹیکسلاسرکل کی سیٹیں خالی ہیں جہاں سینئرٹریفک وارڈنزسے عارضی طورپرکام لیاجارہاہے۔سٹی ٹریفک پولیس کے پاس صرف تین ڈی ایس پی ہیں جوہیڈکوارٹر،سٹی سرکل اورمہرآبادسرکل میں تعینات ہیں ۔