ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ گلگشت کے علاقے نجی کالج کے طلباء کا جھگڑاروڈ میدان جنگ بن گیاپولیس نے تفتیش کاسلسلہ شروع کردیا ۔ تفصیل کے مطابق 9نمبر چونگی کے قریب نجی کالج کے طلباء سیکنڈ ایئر کے طلباء محمد شہزاد محمد زین ، عارف موجود تھے کہ دیگر طلابعلم اصغر ،سیف ،احمد رانااپنے دس سے بارہ نامعلوم طلباء کے ہمراہ آگئے اور جھگڑا شروع کردیا اصغر وغیرہ نے شہزاد ،زین وغیرہ پر حوروں مکوں کی بارش کرتے ہوئے روڑ پر میدان جنگ میں تبدیل کردیا اطلاع پر گلگشت پولیس نے موقع پر پہنچ گئی دوران تفتیش معلوم ہواکہ تمام طلباء کے درمیان پرانی رنجش چلی آرہی تھی جو جھگڑے کا باعث بنی تاہم مزید تفتیش کاسلسلہ شروع کردیا ۔