ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈیوٹی کے دوران غفلت و لاپروائی برتنے کے الزام میں اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،الپہ پولیس کو سب انسپکٹر ممتاز نے بتایا کہ ملزم اے ایس آئی محمد یونس نے قتل کے مقدمہ کی فلیش وصول کرکے نہ تھانہ ہذا میں جمع کرائی اور نہ ہی مال خانے کودی جس نے اہم مقدمہ کی فلیش جس میں ثبوت موجود تھے غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گم کردی ،پولیس نے پیٹی بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔