ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی 40وارداتیں، پولیس نے 33 مقدمات کا اندراج کر لیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں عمران سے دو ڈاکو نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ راجہ رام کے علاقے میں اللہ نواز کے گھر آٹھ ڈاکو داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر 2لاکھ53ہزار روپے سمیت 13تولہ طلائی زیورات اوردو موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ نیوملتان کے علاقے میں محمد ارسلان کا گھریلو سامان مالیت 1لاکھ، شمیل احمد کا گھریلوسامان، شاہ رکن عالم کے علاقے میں نصراللہ اور محمد سعید کی موٹرسائیکلیں، محمد یوسف کا موبائل فون، سیتل ماڑی کے علاقے میں نعیم اقبال کے گھر کا بجلی میٹر، لوہاری گیٹ کے علاقے میں محمد کا موبائل فون، مخدوم رشید کے علاقے میں محمد سلیم کے بھانے سے سولر پلیٹیں و انورٹر مالیت 2لاکھ40ہزار روپے،رشید حسین کے گھر سے واٹر پمپ،بستی ملوک کے علاقے سے خالد حسین کی ڈسپنسری سے نقدی و بادام مالیت 2لاکھ 20ہزار، سٹی شجاع آباد کے علاقے میںمحمد سعید کی دکان سے ٹینکی و جنریٹر، صدر جلالپور کے علاقے سے غلام یاسین کی موٹر، گلگشت کے علاقے سے طاہر اور عبدالکریم کی موٹرسائیکلیں، اعجاز کے گودام سے سامان، بی زیڈ کے علاقے سے امیر حمزہ کا موبائل فون، کوتوالی کے علاقے سے حسین کی موٹرسائیکل، عمران کا موبائل فون، الپہ کے علاقے سے لیاقت کا میٹر بجلی، وحید کا سامان، جلیل آباد کے علاقے سے غلام حبیب اور اشعر محمود کی موٹرسائیکلیں، چہلیک کے علاقے سے حمزہ طارق کی موٹرسائیکل، مظفر آباد کے علاقے سے افتخار حسین کی دوکان سے سامان، نثار احمد کے بکرے، محمد الیاس کی موٹرسائیکل، قطب پور کے علاقے سے ایوب خان کی موٹرسائیکل، حافظ نعمان اور یونس خان کے موبائل فونز، ممتاز آباد کے علاقے سے اشفاق کی موٹرسائیکل اور گل شیر کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔