ملتان (سٹاف رپورٹر )نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فلور ملز کی کوالٹی کنٹرول اور کوالٹی ایشورنس کے حوالے سے سیکٹر وائڈ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، تربیت کا مقصد آٹے کے معیارات سے متعلق ملز کی صلاحیت کو بڑھانا تھا، ٹریننگ کے مہمان خصوصی شہباز محمود شیخ سابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن،حاجی محمد یونس ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پاکستان فلور مل ایسوسی ایشن وہاڑی ،شیخ محمد حسین سابق چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی تھے،شہباز محمود شیخ نے اپنے صدارتی خطاب میں شرکاکو آٹے کی فورٹیفیکیشن اور اس کی کوالٹی ایشورنس اور کوالٹی کنٹرول پر مفید معلومات فراہم کیں۔