• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTIنے زرداری کیخلاف قومی اسمبلی میں توشہ خانہ ریفرنس جمع کرا دیا

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف رہنما زلفی بخاری نے توشہ خانہ سے تین گاڑیاں لینے کے الزام میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف قومی اسمبلی کے اسپیکر کے پاس ریفرنس جمع کرا دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرایے گئے ریفرنس میں زلفی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے رولز میں نرمی کرکے آصف علی زرداری کو توشہ خانہ سے گاڑیاں فراہم کیں۔پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ریفرنس جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں تھی اور قانون کے مطابق تحائف میوزیم یا سرکاری بلڈنگز میں رکھنا تھا۔
اہم خبریں سے مزید