• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20اکتوبر سے ملت، علامہ اقبال اور سکھر ایکسپریس بحال کر دی جائیں گی، ریلوے حکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے 20 اکتوبر سے مزید 3ٹرینیں بحال کرنے جارہا ہے، جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہوئے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں کیا گیا، جس کے مطابق جمعرات 20 اکتوبر سے ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کردی جائیں گی۔ واضح رہے کہ ملک میں ہوئی شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ریلوے ٹریک زیر آب آنے سے ٹرین آپریشن معطل کردیا گیا تھا اور کراچی کا ٹرین کے ذریعے پورے ملک سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید