• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KPحکومت کا صوبائی حقوق کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے تمام قانونی اور آئینی ذرائع بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقصد کیلئے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی )میں آواز اٹھانے کیساتھ ساتھ سپریم کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا جبکہ صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلا کر تمام جماعتوں کے ارکان کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گااور ضرورت پڑنے پر اسلام آباد میں احتجاج بھی کیاجائے گا۔ صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ہوا‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہاکہ وفاق سے ہم اپنا حق چھین کر رہیں گے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے سادگی اور کفایت شعاری کے سلسلے میں پہلے سے جاری مہم پر مزید مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے اور تمام محکموں کو اس پرسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید