• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ڈسٹرکٹ پشاور کی تنظیم نو مکمل

پشاور ( لیڈی رپورٹر)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ڈسٹرکٹ پشاور کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی جس میں متفقہ طور پر عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئیتقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور بعد میں اراکین کی مشاور ت سے متفقہ طور پر صدر ڈسٹرکٹ پشاورطارق متین ، جنرل سیکرٹری ناصر علی، سینئر نائب صدر مکابل شاہ خٹک، نائب صدر عارف ،حمید اللہ، نائب صدرلطف اللہ صادق پیر بادشاہ ایوب خان icms) قدیربثرات اسماعیل جان ڈپٹی جنرل سیکرٹری زبیر بحہیر اللہ محمودحسن جائنٹ سیکرٹری ثمرگل ایان خان اسماعیل محمد اعظم چن لئے گئے ۔آخر میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ پشاورطارق متین نے کہا کہ تنظیم کو مزید فعال کر نے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی اور مسائل کے حل کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے پہلے بھی اپنے جائز حقوق کے لئے کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید