پشاور (لیڈی رپورٹر)گجوخان میڈیکل کالج صوابی کے طلباء وطالبات کی ایک اور بڑی کامیابی صوبہ بھر کے میڈیکل کالج میں ریسرچ مقابلوں میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی خیبرمیڈیکل کالج میں صوبے کے تمام میڈیکل کالجز کے مابین ریسرچ مقا بلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں صوبے کے تمام میڈیکل کالجزسے طلباء وطالبات کے مختلف گروپس نے شرکت کی۔ گجوخان میڈیکل کالج سے طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور ریسرچ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ریسرچ مقابلوں میں بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کے لئے اسٹریلیا، یو ایس اے اور انگلینڈ سے بھی ماہرین موجود تھے۔گجوخان میڈیکل کالج سے ریسرچ مقابلوں میں حصہ لینے والی وفد کی سربراہی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد اور سٹیٹیسٹیشن گل کرم خان نے کی۔ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ڈین اور چیف ایگزیکٹیوگجوخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن نے پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کامیابی گجوخان میڈیکل کالج کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ کالج میں طلبا و طالبات کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ انکی ریسرچ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے میں پہلی مرتبہ منعقد ریسرچ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔گجوخان میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد خالد نے بھی بڑی کامیابی سمیٹنے پر طلبہ کو مبارکباد دی