• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو بلاامتیاز طبی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، سیکرٹری ہیلتھ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر لوگوں کو بلاامتیاز بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، تمام ڈاکٹر، سٹاف اور انتظامی افسران سستی اور غفلت چھوڑیں، فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، یہ باتیں انہوں نے ضلع ملتان کے مختلف ہسپتالوں اور مراکز صحت کے دورے کرتے ہوئے کیں، سیکرٹری محمد اقبال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں شجاع آباد، جلال پور پیر والا اور دیہی مراکز صحت مٹوٹلی اور کوٹلی نجابت کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے سٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا۔
ملتان سے مزید