• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز اور حمزہ کی بریت جس تیزی سے ہوئی سوال تو ہوگا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں جس طریقے سے اور جتنی جلدی بریت ہوئی ہے تو یہ ایک سوال ضرور رہے گا.

کیس میں کرپشن کا تو کوئی عنصر ثابت نہیں ہوا مگر دو چیزیں بڑی اہم تھیں وہ یہ کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے اثاثوں میں بے پناہ اضافہ ہوا تھا.

 کیس کمزور ہو تو استغاثہ کو عدالت میں مشکلات پیش آتی ہے، بریت کی درخواست اسی وقت دی جاتی ہے جب استغاثہ کا کیس کمزور ہو، اہم سوال یہ ہے کہ نیب اور ایف آئی اے بریت کیخلاف اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کرتے ہیں یا نہیں۔

 ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار منیب فاروق، مظہر عباس اور شاہزیب خانزادہ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت سے متعلق فیصلے پر جیو نیوز پر اظہار خیال کررہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید