• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز اور حمزہ کی بریت کیلئے 47 ماہ کی قانونی کشمکش جاری رہی

لاہور (صابر شاہ) بدھ کو خصوصی عدالت کے جج اعجاز اعوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو 16.3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں 47 ماہ بعد بری کر دیا۔ شہباز اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلیمان کے خلاف نومبر 2020 میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی پی سی کی دفعہ 419، 420، 468، 471، 34 اور 109 اور اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی 5(2) اور 5(3) اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی 3/4 آر/ ڈبلیو کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے 3/4 کے ساتھ پڑھے جانے والے بدعنوانی کی روک تھام کے ایکٹ کی دفعہ 5(2) اور 5(3) (مجرمانہ بدانتظامی) کے تحت ایف آئی آر میں تقریباً 14 دیگر لوگوں کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید