اسلام آ باد ( تجزیہ ۔ رانا غلام قادر ) لاہور کی خصوصی عدالت کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کرنے کے فیصلہ سےسابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی کو ایک اور سیا سی دھچکا لگاہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت پر آیا ہے جب عمران خان ملک گیر رابطہ مہم پر نکلے ہوئے ہیں۔
عمران خان کے مشیر احتساب شہزا اکبر نے اس کیس کی بنیاد پر چور ڈاکو کے بیانیہ کی بنیاد رکھی ہوئی تھی جو عدالتی فیصلہ سے زمین بوس ہوگئی ہے۔ عمران خان کی سیا سی ساکھ کو اس فیصلہ سے شد ید نقصان پہنچے گا۔اس سے قبل برطانیہ کی کرائم ایجنسی این سی اے کو بھی عمران خان کی حکومت نے شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس کیا تھا۔
NCA نے لندن سے لیکر دبئی تک شہبازشریف کے اثاثوں کی چھان بین کی اور کلین چٹ دی لیکن شہزاد اکبر نے ایف آئی اے میں مقدمہ بنوا دیا جس سے عدالت نے انہیں بری کر دیا ہے۔اس بریت سے شہباز شریف کی سیا سی ساکھ بہتر ہوئی ہے۔