ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ شہباز شریف جنرل ہسپتال میں میڈیکل کروانے کے لئے آنے والی پارٹیاں ایک دوسرے سے جھگڑ پڑیں ، دونوں فریقین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں موجود مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا ۔