• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا مساجد سے بجلی بلوں میں ٹیکس لینا شرعی ہے، مولانا عبدالاکبر چترالی

اسلام آباد (این این آئی) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہاہے کہ میری مسجد کا بجلی کا بل 77 ہزار روپے آیا ہے، کیا مساجد کے بجلی بلوں میں ٹیکس لینا شرعی ہے ۔

جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس کے دور ان مساجد کے بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس وصول کرنے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پر مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہاکہ میرے بجلی کے بل میں 18 ہزار روپے کے ٹیکس شامل ہیں۔ قائم مقام اسپیکر نے ٹی وی فیس کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

اہم خبریں سے مزید