• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم گورنر شپ میں شہباز شجاعت کا مرکزی کردار، اے این پی تحفظات زرداری ختم کرائینگے

اوکاڑہ(وارث حیدری)ایم کیو ایم کو سندھ گورنر شپ دلوانے میں شہباز شریف،چودھری شجاعت کا مرکزی کردار،زرداری نے اے این پی کے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک لے لیا، حکمران اتحاد عام انتخابات اگلے سال کرانے، تمام حکومتی اقدامات آئین کے تحت اٹھانے پر یکسو، ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ چودھری شجاعت کو کہا گیا کہ آپ ایم کیو ایم کو حکمران اتحاد میں لے آئے معاہدہ پر عمل کیلئے شہباز شریف ضامن بنے حکمران اتحاد کو اختلافات سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں دونوں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے ساتھ رابطے میں رہے،جس کے نتائج میں ایم کیو ایم کو عملی طور پر سندھ کی گورنر شپ ملی اب ایم کیو ایم کے تحفظات تقریباً ختم ہو گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف،چودھری شجاعت اور دیگرقائدین نے آصف زرداری کو عوامی نیشنل پارٹی کے تحفظات ختم کرانے کا کہا ہےزرداری نے یقین دلایا ہے کہ وہ اے این پی کو حکمران اتحاد میں لے کر آئے تھے تحفظات دور کرنے کا ٹاسک اپنے ذمہ لیتا ہوں خیبر پختونخواہ گورنر شپ جے یو آئی کو ملنے کی صورت میں بھی عوامی نیشنل پارٹی اتحاد سے الگ نہیں ہو گی۔ 
اہم خبریں سے مزید