ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی نے رات گئے ہسپتال کا دورہ کیا ،ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سےطبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں نرسوں سمیت عملے کی ڈیوٹی چیک کی ۔صفائی کا نظام کو بھی رات کے وقت تسلی بخش پایا اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے انتظامی معاملات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتے ۔