کوئٹہ (پ ر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مستونگ کے علاقے کابو میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں قیام امن کےلیے حکومت، عوام اور فورسز کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بم دھماکے کے شہداء کےخاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ یہاں جاری ایک بیان میں سنیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتاجبکہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے انہوں نے کہاکہ اس طرح معصوم شہریوں پرحملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیجائےکم ہے۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پوری قوم متحد ہے، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا صفایا ہو کرکے رہیں گے۔انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔