• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، نشتر اسپتال میں لاشوں کی بیحرمتی ، سیکڑوں سرد خانے اور چھت پر موجود

لاہور(جنگ نیوز‘ایجنسیاں)ملتان کے نشتر اسپتال میںلاشوں کی بیحرمتی ‘سردخانے اور چھت پر سیکڑوں لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نشتر اسپتال کی چھت پر بنے کمرے میں درجنوں لاشیں گل سڑ رہی ہیں۔نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ اناٹومی کی سربراہ ڈاکٹرمریم اشرف نے کہا ہے کہ لاوارث لاشیں میڈیکل کے طلباء کے مطالعے کیلئےاستعمال ہوتی ہیںجبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ‘ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا‘ انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
لاہور سے مزید