• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے جھوٹ اور سازش کی روایت پروان چڑھائی، شہباز شریف

اسلام آباد(اے پی پی، جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خودداری اور عزت کے ساتھ رہنے اور ترقی و خوشحالی کا انقلاب لانے کیلئے معرض وجود میں آیا ، بدقسمتی سے سابق وزیراعظم نے معاشرے میں جھوٹ بولنے، دروغ گوئی، الزام تراشی اور دن رات قوم، ملک اور اداروں کے خلاف سازش کرنے کی روایت پروان چڑھائی ہے جس کا عملی مظاہرہ مسجد نبوی سمیت مختلف ممالک میں دیکھنے میں آیا، اس رویے نے معاشرہ کو تقسیم در تقسیم کردیا ہے، فیصلے نہیں کرنے دیئے گئے تو پھر پونے چار سال عمران خان کیا کرتے رہے، مفتی محمود کانفرنس کے شرکاء کے جذبہ سے یہ امید پیدا ہوئی کہ یہ لوگ اس سوچ کے خلاف بندھ باندھنے میں کامیاب ہونگے۔وہ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں مولانا مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر امیر حیدر خان ہوتی، پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ، وفاقی وزیر مولانا اسد محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اہم خبریں سے مزید