• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی انسٹرکٹر روس میں ڈرونز چلانے کی تربیت دے رہے ہیں، یوکرین

ماسکو(این این آئی )یوکرین کے قومی مزاحمتی مرکز نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی ڈرون انسٹرکٹر روس پہنچ کر روسی فوجیوں کو ایرانی ڈرونز چلانے کی تربیت دے رہے ہیں۔یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مغربی شہر ماکریف میں ڈرون طیاروں کی مدد سے کیے گئے تین حملے ایرانی خود ڈرونز سے کیے گئے تھے۔یوکرین کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس ہفتے کے دوران روس نے یوکرین میں مختلف مقامات پر 136ڈرون حملے کیے ہیں۔ یوکرینی دعوے کے مطابق روس ایرانی ڈرون انسٹرکٹرز سے مقبوضہ خیرسن اور کریمیا کے علاقوں میں مدد لے رہا ہے۔یوکرین کے قومی مزاحمتی مرکز کے مطابق ایرانی انسٹرکٹرز روسی فوجیوں کو ڈرون کے استعمال کے علاوہ مانیٹرنگ کی بھی تربیت دے رہے ہیں۔یوکرین نے الزام لگایا ہے کہ ایران اپنے شہریوں کو بھی روس کی مدد کیلئے بھیج رہا ہے۔ دوسری جانب ایران روس کو ڈرون دینے کی تردید کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید